نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق فیول ریلیف اسکیم کے تحت مستحق طبقات کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کے درمیان روابط بہتر بنانے اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے اقدامات کا جائزہ
اسحاق ڈار کی صدارت میں فیول سبسڈی اسکیم سے متعلق مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی اور میڈیا مینجمنٹ کمیٹی کی کارکردگی اور امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تمام صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کی جانب سے دی گئی تجاویز اور تعاون کو سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز میں فیول ریلیف پیکج پر اتفاق، عمل درآمد شروع
اجلاس میں وزیر آئی ٹی، وزیر ماحولیاتی تبدیلی، وزیر پٹرولیم، وزیر مملکت برائے خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔










