بلوچستان، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 10 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مصدقہ اطلاعات ملنے پر بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پولیس اور سی ٹی ڈی سمیت سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp