ایمرجنسی کا نفاذ، پشاور ٹریفک پولیس نے متبادل پلان جاری کر دیا

اتوار 11 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے تناظر میں پشاور کو سیل کیے جانے کے خدشات کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی آمدورفت میں سہولت کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے امکان پر پولیس ہائی الرٹ، پشاور میں آنسو گیس کے مزید 5 ہزار شیل منگوا لیے گئے

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے جاری کردہ نقشے میں شہر کی مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات کے لیے متبادل راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ ممکنہ ٹریفک بندشوں کے دوران شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹریفک پلان کے مطابق شہریوں کی رہنمائی کے لیے مختلف سڑکوں کو متبادل روٹس کے طور پر دکھایا گیا ہے، جبکہ نقشے میں بندش والے راستوں اور ٹریفک کی روانی کے لیے دستیاب سڑکوں کو الگ الگ رنگوں سے واضح کیا گیا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورانِ سفر جاری کردہ ٹریفک پلان کو مدنظر رکھیں اور غیر ضروری طور پر بندش والے راستوں کی جانب جانے سے گریز کریں۔

ٹریفک سے متعلق معلومات، رہنمائی یا شکایات کے لیے شہری ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے رابطہ ایپ اور دیگر ذرائع بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:گورنر راج پورے صوبے میں نافذ ہوگا، ایمرجنسی شاید کچھ اضلاع میں لگے، فیصل کریم کنڈی

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ممکنہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں اور حکومتی فیصلوں پر توجہ مرکوز ہے۔ ایسے میں پشاور کی اہم شاہراہوں پر ممکنہ پابندیوں کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا اعلان شہریوں کی آمدورفت برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: اپوزیشن رکن پارلیمان پر قاتلانہ حملہ، بی جے پی ذمہ دار قرار، ابھیشیک بینرجی کی عدلیہ اور پولیس پر سخت تنقید

ایران جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے آمادہ، امریکا سے امن معاہدے کی کوششیں تیز، قشم پر دو میزائل حملے

ٹرمپ نے سوسی وائلز کو چیف آف اسٹاف کے عہدے سے ہٹا دیا، اسٹیفن ملر نئے وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف مقرر

ٹرمپ اور نیتن یاہو کو انتخابات میں بڑا دھچکا، کیا غزہ، ایران اور فلسطین کے معاملے پر امریکی پالیسی میں تبدیلی کا امکان؟

کرپشن الزامات: مریم نواز اور چوہدری سالک آمنے سامنے، کیا ن لیگ اور مسلم لیگ ق کا اتحاد خطرے میں ہے؟

ویڈیو

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

10 روپے کا نوٹ بند ہونے سے شادیوں کی رونق اور محنت کشوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟