کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 12 خوارج اور افغان طالبان ہلاک، نائب صوبیدار شہید

اتوار 11 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج اور افغان طالبان کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار ہدایت امان شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی پروپیگنڈے پر کاری وار، حوالدار محمد آصف کو عالمی میڈیا کے سامنے پیش کر کے انڈین ’فالس فلیگ‘ کی دھجیاں بکھیر دیں

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 اکتوبر کو افغانستان سے پاکستان کی جانب بین الاقوامی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا پتا چلا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران افغان طالبان کی چوکیوں سے بھی خوارج کی معاونت میں فائرنگ کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور درست نشانہ بازی سے کارروائی کرتے ہوئے 12 خوارج اور افغان طالبان کو ہلاک کردیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار ہدایت امان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید کی عمر 40 سال اور تعلق ضلع غذر سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے اپنی سرزمین دہشتگرد تنظیموں کے استعمال کو روکنے میں ناکامی اور سرحد پار دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔ بیان میں افغان طالبان حکومت پر بین الاقوامی انسدادِ دہشتگردی کی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

بیان کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین نے گرین ٹیکنالوجی سے دنیا بدل دی، پاکستان نے بھی17 گیگاواٹ سولر پینلز منگوا لیے

سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، متعدد افراد ہلاک

وزیراعظم کا نوجوانوں کے لیے قرضوں کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ، 292 ارب روپے مختص

انتخابات میں شکست کے بعد بھی ٹرمپ سخت مؤقف پر قائم، اسٹیفن ملر کی تقرری سے محاذ آرائی بڑھنے کا امکان

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کے خلاف سینچری کے بعد حمزہ ظہور کا منفرد جشن، جیب سے نکالی گئی پرچی پر کیا لکھا تھا؟

ویڈیو

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ