پشاور میں کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

اتوار 11 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی کمشنر پشاور نے کل 12 اکتوبر بروز پیر ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے 11 اکتوبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع پشاور کی حدود میں واقع تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور جامعات پیر کے روز بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے سے متعلقہ حکام اور اداروں کو آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آج خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ کردیا ہے، جس کے بعد وزیراعلیٰ کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے، جس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp