پی ٹی آئی نے احتجاج کی جعلی ویڈیوز پھیلائیں، عظمیٰ بخاری

پیر 12 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف پر احتجاج سے متعلق جعلی ویڈیوز پھیلانے پر کہا ہے کہ جامشورو میں بوائلر کی پرانی ویڈیو کو پشاور احتجاج سے منسوب کیا گیا، جبکہ بھارتی شہری اشوک سوان نے جنتر منتر پر احتجاج کی ویڈیو کو اسلام آباد احتجاج کی ویڈیو بنا کر پیش کیا۔

مزید پڑھیں:مریم نواز کے طیارے کے اخراجات کا چیک، 55 روپے میں ہیلی کاپٹر چلانے والا چپ رہے، عظمیٰ بخاری کا فواد چوہدری کو جواب

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی جعلی ویڈیوز کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی قیادت، جعلی انقلاب اور جعلی احتجاج پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگلی بار چاند پر بھی جلسہ کروا دینا اور اس کے لیے ناسا کی ویڈیو لگا دینا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے خیبر پختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس صوبائی حکومت کے زیر سایہ دہشتگرد محفوظ ہوں، پولیس نہتی ہو اور عوام کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے، وہاں ایمرجنسی ہی لگتی ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں تھیٹر کا احیاء اور فیملی ڈراموں کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، عظمیٰ بخاری کی برطانوی سفارتکار سے گفتگو

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جو وزیراعلیٰ قومی ترانے اور قومی پرچم کے احترام سے عاری ہو، وہ قابلِ نفرت ہوتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 13 سال میں خیبر پختونخوا کو کیا دیا؟ ان کے بقول صوبے کے عوام کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت کا سلوک روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موبائل فون سے سم کارڈ نہ نکالنا برطانوی فوجی کو مہنگا پڑگیا، نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ

پرانی یادیں تازہ: سونی نے سال 1979 کے مشہور واک مین ہیڈفونز نئے انداز میں متعارف کرادیے

جرمنی کو پہلی خاتون صدر ملنے کا امکان، چانسلر فریڈرک مرز اپنی امیدوار ایلسی آگنر کو سامنے لے آئے

خیبر پختونخوا کو دہشتگردی کے ماحول سے نکال کر اب سیاحت کی ترقی پر بھی توجہ ہے، گورنر خیبر پختونخوا

آپ کا بچہ اکیلے میں کس سے باتیں کرتا ہے؟ خیالی دوستوں کی حیران کن حقیقت

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟

انور مسعود کی دیوارِ گریہ