برازیلی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پیر 12 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی جمہوریہ برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگویار فریئر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرینی وزیرِ خارجہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو مسلح افواج کے چاق و چوبند تینوں خدمات کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برازیل کے مابین دیرینہ اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کی افواج کی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برازیل کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم و وابستگی کا اعادہ کیا۔

ایڈمرل ریناٹو روڈریگز نے پاک مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیے: بیلاروس کے اعلیٰ سطحی وفد کی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق برازیلی وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے اور دوطرفہ عسکری تعلقات کو مزید استوار کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا، 16 افراد جان کی بازی ہارگئے، 13 زخمی

نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، اصل مسئلہ دہشتگردی ہے مولانا فضل الرحمان کے گھر کا جنریٹر نہیں، رانا ثنا اللہ

پوٹاشیم ملا نمک دنیا بھر میں لاکھوں اموات روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تحقیق

تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں پانی کے اخراج میں اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

تربیلا ٹی 5 منصوبے کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، تعمیراتی کام غیر معینہ مدت کے لیے معطل

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟

انور مسعود کی دیوارِ گریہ