بیوی کو کتے کے پیالے سے پانی پینے کا چیلنج، یوٹیوبر کو سخت تنقید کا سامنا

جمعرات 15 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے معروف یوٹیوبر سورَو جوشی کو اپنی اہلیہ اونتیکا بھٹ کو پالتو کتے کے پیالے سے پانی پینے کا چیلنج دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ان کے حالیہ وی لاگ میں سامنے آنے والے اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے اس عمل کو نامناسب اور اہلیہ کی تضحیک قرار دیا ہے۔

جوشی نے فیملی گیم کے دوران اپنی اہلیہ سے کہا کہ وہ ان کے پالتو کتے اوریو کے پانی والے پیالے سے پانی پی کر دکھائیں۔ اونتیکا نے ابتدا میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تاہم بعد ازاں انہوں نے چیلنج پورا کرلیا۔

Even as a joke this is not fine, she obviously is denying to do this gross act. Inframe: new money Sourav Joshi with poor brain.
byu/TipTopChuck inInstaCelebsGossip

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سورَو جوشی اونتیکا کے انکار پر انہیں صرف ایک گھونٹ پانی پینے کا کہتے ہیں اور پھر خود پانی سے بھرا پیالہ اٹھا کر ان کے پاس لے آتے ہیں۔ وہ اہلیہ کو یقین دلاتے ہیں کہ پیالے میں ان کے لیے صاف پانی ڈالا گیا ہے۔

اگرچہ یہ چیلنج بظاہر مذاق اور تفریح کے طور پر دیا گیا تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔ ویڈیو شیئر ہونے کے بعد متعدد صارفین نے سورَو جوشی کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ شریکِ حیات کے ساتھ ایسا سلوک کرکے اسے تفریح کا ذریعہ کیوں بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 سال بعد چوری شدہ بھینس واپس مل گئی، مالک کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال، ویڈیو وائرل

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ حرکت حد سے زیادہ ہے جبکہ دوسرے نے سورَو کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔ ایک اور صارف کے مطابق ویڈیو اسکرپٹڈ ہو یا حقیقت پر مبنی اپنے شریکِ حیات کے ساتھ نامناسب سلوک کو معمول کی بات نہیں بنانا چاہیے۔ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ محض سوشل میڈیا مواد بنانے کے لیے اس حد تک جانا افسوس ناک ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب اس جوڑے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہوں۔ شادی کی تقریبات کے دوران بھی سورَو کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب وہ ریکارڈنگ میں مصروف دکھائی دیے اور اونتیکا کی بات پر توجہ نہیں دیتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلفی لینے کی کوشش مداح کو مہنگی پڑگئی، بابر اعظم نے موبائل فون چھین کر پھینک دیا، ویڈیو وائرل

فروری 2026 میں بھی ان کے وی لاگز کے بعض کلپس وائرل ہوئے تھے جن میں دونوں کے درمیان بحث اور کشیدہ لمحات دکھائی دیے۔ بعض صارفین نے ان ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا سورَو اپنی اہلیہ کے جذبات اور تحفظات کو مناسب اہمیت دے رہے ہیں یا نہیں۔

حالیہ ویڈیو نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اس بحث کو جنم دے دیا ہے کہ آن لائن مواد بنانے کی خاطر ذاتی اور خاندانی لمحات کو کس حد تک تفریح کا حصہ بنانا مناسب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا نواب شاہ کا اچانک دورہ، صدر آصف علی زرداری کو اہم پیغام پہنچایا

ایران سے کسی ڈیل کی ضرورت نہیں، جے ڈی وینس امن معاہدے کی کوشش کے بجائے ملک میں کرپشن پر توجہ دیں، ڈونلڈ ٹرمپ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈیزل 4 روپے اور پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے ملاقاتوں کو 28ویں آئینی ترمیم اور گورنر راج سے جوڑ دیا

مستونگ، فورسز نے بارود سے بھری گاڑی تباہ کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

کوہاٹ میں سونے کی غیرقانونی کان کنی اور عسکریت پسندوں کا گٹھ جوڑ : حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟

تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے میں حادثہ، خیبرپختونخوا میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

کیا بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں؟

کالم / تجزیہ

فلسفہ وغیرہ !

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟

پانچ سوال، جو امریکا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے