اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ

ہفتہ 17 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے، برآمد کی جانے والی مصنوعات کی اقسام بڑھانے، سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے اور سرحد پار تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطوں اور مؤثر ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے قابلِ عمل تجاویز تیار کی جائیں اور ان پر بروقت پیشرفت یقینی بنائی جائے تاکہ دستیاب مواقع کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کیا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری تجارت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولپنڈی میں نجی ٹی وی کی اینکر ربیعہ احسن کی گھر سے لاش برآمد، شوہر زیر حراست

’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘: انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی بھارت کو شکست پر محسن نقوی خوشی سے سرشار

انڈر 19 ایشیا کپ: حمزہ ظہور کی شاندار سینچری، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست

پلیئرز کی سلیکشن میرے اختیار میں نہیں، سری لنکا کے خلاف مختلف ٹیم نظر آئےگی، بابر اعظم

درآمدات کا بوجھ اور پبلک ٹرانسپورٹ کی ابتر حالت، کیا نئی آٹو پالیسی سے غریب عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا؟

ویڈیو

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ