نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اضافی ضروری اشیا کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور تجارت کو سہل بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ضروری اشیا کی برآمدات کا جائزہ لینے کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں اشیا کی رسد و طلب، مارکیٹ کی موجودہ صورت حال اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a meeting of the committee to review the export of essential commodities.
The meeting reviewed domestic supply and demand, prevailing market conditions and opportunities to access… pic.twitter.com/PaN33xiT56
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 19, 2026
اجلاس میں اس امر پر توجہ مرکوز کی گئی کہ ضروری اشیا کی ملکی سطح پر مناسب دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے ساتھ تجارت کو بھی فروغ دیا جائے، اس موقع پر اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے اضافی اشیا کی برآمدات میں درپیش مشکلات کے حل اور تجارتی عمل کو آسان بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔
مزید پڑھیں: عالمی بحران میں خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات، پاکستان نے 40 فوڈ آئٹمز بھجوانے کی منظوری دے دی
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوہ، سیکرٹریز تجارت اور قومی غذائی تحفظ و تحقیق سمیت وفاقی اور صوبائی محکموں کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔











