پاکستان اور مصر کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت

پیر 19 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کا ٹیلی فونک رابطہ، سعودی عرب، پاکستان، مصر اور ترکیہ کے 4 ملکی گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر زور۔

پاکستان اور مصر نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مملکت کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب سے گفتگو،پاکستان اور مصر کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کو مصر کے وزیر خارجہ، بین الاقوامی تعاون اور بیرون ملک مقیم مصری شہریوں کے امور کے وزیر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کا اعادہ کیا اور خطے کی تازہ صورت حال سمیت امن و استحکام پر اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا۔

گفتگو کے دوران پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ پر مشتمل 4 ملکی گروپ کے تحت تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں وزرائے خارجہ نے امید ظاہر کی کہ گروپ کا آئندہ اجلاس جلد منعقد ہوگا، جس سے چاروں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امور پر مشترکہ مؤقف اختیار کرنے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp