کراچی: سائٹ ایریا میٹروول میں گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی

پیر 19 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے سائٹ ایریا میٹروول میں پلاٹ نمبر اے 14 پر واقع اورمونڈیا گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

آگ بجھانے کے لیے ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 5 سے زائد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کے 2 واٹر باؤزر بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ممکنہ خطرات کے پیش نظر اسنارکل بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق چند روز قبل بھی اسی مقام پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی بالائی منزل پر گودام قائم ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp