مولانا فضل الرحمان بے بنیاد الزامات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان کے بیانات اور الزام تراشی افسوسناک ہیں، انہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات اور بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہیے۔

کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ نے کہا کہ جب بھی پاکستان کامیابیوں کی جانب پیش قدمی کرتا ہے اور اونچی اڑان بھرتا ہے تو دشمن عناصر سرگرم ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو معدنیات پر قبضے سے جوڑنا حقائق کے منافی کیوں؟

’دشمن پاکستان کی کامیابیوں کو ہضم نہیں کر رہے، تاہم پاکستان دفاعی صلاحیت اور سفارتی میدان سمیت مختلف شعبوں میں کامیابیوں کا سفر طے کر رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے سب سے مقدم ہے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو دنیا تسلیم کرتی ہے، موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ قومی مفادات کو ترجیح دی جائے اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کے استحکام کے لیے متحد ہوا جائے۔

فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ یہ وقت پاکستانی قوم کے اتحاد کا ہے، ہمیں اپنے شہدا اور جوانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، کیونکہ ملک کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے ان کی قربانیاں اہمیت کی حامل ہیں۔

مزید پڑھیں: افواج پاکستان ہماری ریڈلائن، مولانا فضل الرحمان کی تنقید بلاجواز، کھیل داس کوہستانی

رکن بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ دہشتگردی کا مسئلہ عارضی ہے اور امید ہے کہ یہ جلد ختم ہو جائے گا، انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہمیشہ ریاست کی بات کی ہے۔

فرح عظیم شاہ نے زور دیا کہ پاکستان کی سلامتی، قومی اتحاد اور ریاستی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کیا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

13 نومبر کو دنیا ختم ہونے کی پیشگوئی ناکام، سنہ 1960 کے سائنس دانوں کا حساب کہاں غلط ہوا؟

پیٹرول اور ڈیزل مزید سستے، حکومت نے مسلسل 10ویں بار قیمتیں کم کر دیں

فرانس میں طلبا احتجاج بے قابو، حکومت نے آتش بازی اور پٹاخوں پر ملک گیر پابندی لگا دی

فریال تالپور کا بلاول بھٹو کو شادی کرلینے کا مشورہ، ’چاہیں تو ہماری ورنہ اپنی پسند کی ہی کرلیں‘

سلمان اکرم راجا کی بات کو اہمیت نہیں دیتا، انہیں اخلاقی جرات ہے تو عہدے سے استعفیٰ دیں، لطیف کھوسہ

ویڈیو

دیہات کا نمبرداری نظام اختیارات ملنے پر پاکستان کا رخ بدل سکتا ہے

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز، رکن ممالک کے اہم وفود کی اسلام آباد آمد

لودھراں: دریائے ستلج پل سے محروم، جدید دور میں بھی شہری جان پر کھیل کر کشتیوں کے ذریعے سفر پر مجبور

کالم / تجزیہ

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں