سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط جمع کرانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع کر دی گئی، رہ جانے والے عازمین حج آج رات 12 بجے تک واجبات جمع کرا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:حج 2027: سرکاری حج اسکیم کے تحت 39 ہزار 200 عازمین نے دوسری قسط جمع کرا دی
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مقررہ تاریخ تک 1200 عازمین حج نے دوسری قسط جمع نہیں کرائی، جنہیں ادائیگی کی یاد دہانی کے لیے انفرادی پیغامات بھی بھیجے جا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ رہ جانے والے عازمین حج کے لیے واجبات جمع کرانے کا آج آخری موقع ہے۔ مقررہ وقت تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں ان کی حج درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:سرکاری حج اسکیم میں صرف 1640 نشستیں باقی، درخواست وصولی جمعرات کو بھی جاری رہے گی
وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں عازمین کو پہلی قسط واپس کر دی جائے گی۔










