ڈاکٹر سعید احمد رڈ کو قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز (این آئی پی ایس) کا ڈائریکٹر منتخب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور طالبان رجیم مذاکرات کے دروازے بند یا کوئی کھڑکی کھلی ہے؟
پروفیسر ڈاکٹر حسن الامین اس سے پہلے نیشنل انسٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز کے ڈائریکٹر تھے تاہم وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات تعینات ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔
ڈاکٹر سعید احمد رڈ امن و تنازعات کے مطالعات، بین الاقوامی تعلقات اور امن کے قیام کے شعبوں میں علمی و تحقیقی تجربہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف بریڈفورڈ سے پیس اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی۔ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں بھی تحقیقی سرگرمیوں سے وابستہ رہے ہیں۔
ڈاکٹر سعید احمد رڈ کی تحقیق کے اہم موضوعات میں امن کا قیام، تنازعات کا حل، پاکستانی سیاست اور علاقائی تعلقات شامل ہیں۔
مزید پڑھیے: عالمی ثالثی عدالت کا سندھ طاس معاہدے کے حق میں فیصلہ، پاکستان کا خیرمقدم
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز قائداعظم یونیورسٹی کا ایک اہم علمی و تحقیقی ادارہ ہے جہاں پاکستان کی تاریخ، سیاست، معاشرت اور قومی شناخت سے متعلق مطالعات کیے جاتے ہیں۔











