امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرپٹو فراڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنی انتظامیہ کی ان کوششوں کو اجاگر کریں گے جو بیرون ملک مقیم کرپٹو فراڈ گروہوں کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہیں جو امریکیوں کو جعلی کرپٹو سرمایہ کاری میں پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت سے ترسیلات زر 50 ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان سائبر ڈیفنس سمٹ کے دوران کیا جائے گا جس کا مقصد اس طرح کے فراڈ کی روک تھام ہے۔

صدر ٹرمپ اور ان کی کابینہ کے ارکان کا مقصد آن لائن جعلسازی کے اسکینڈلز کو روکنے کے لیے جعلی کرپٹو سرمایہ کاری اسکیموں سے حاصل کیے گئے اثاثوں کو ضبط کرنے کے حکومتی اقدامات کو نمایاں کرنا ہے۔

حکام کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکرٹری مارکین ملن، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانشے بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیے: کرپٹو کرنسی کو دیگر کرنسیز میں کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے؟

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال امریکیوں نے ایف بی آئی کے پاس آن لائن فراڈ سے متعلق 10 لاکھ سے زائد شکایات درج کرائیں جو 2024 کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں۔

ایجنسی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شکایات درج کرانے والے امریکیوں کو نمایاں مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اپنی تحقیقات سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے تمام اقدامات امریکی عوام کے بہترین مفاد میں کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرپٹو کرنسی جائز ہے، ریاستی پالیسی کے ساتھ ہیں، چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ

اس سے قبل ٹرمپ نے مارچ میں ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے محکمہ انصاف کو فراڈ کرنے والوں کی شناخت اور ان کے خلاف مقدمہ چلانے کو ترجیح دینے کا حکم دیا تھا اور بعد میں محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو ہدایت کی تھی کہ وہ غیر ملکی سائبر خطرات پیدا کرنے والے عناصر کی نگرانی کے لیے نجی اداروں کے ساتھ تعاون کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp