مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے، مکہ دفاعی معاہدے کی بات تو دور، ہم مقدس سرزمین کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔‘

یہ کہنا ہے پشاور کے شہریوں کا، جنہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان مقدس سرزمین کے تحفظ کے لیے پہلے سے بھی بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گا۔

پشاور کے شہریوں کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف تینوں ممالک بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو پہنچے گا اور پوری پاکستانی قوم اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp