اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک نے حالیہ پوسٹ میں ان ڈیموکریٹس کو نشانے پر لے لیا جو مبینہ طور پر ٹیک ارب پتی اور ان کے کاروبار کے خلاف کانگریس کی تحقیقات کی تیاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو ضم کرنے پر غور، شیئرز میں اضافہ
مسک نے واضح طور پر کہا کہ اگر وہ ان کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کی کوشش کریں گے تو وہ ان کے پیچھے پڑیں گے۔
انہوں نے ایکس پر لکھا کہ تلوار سے جیو، تلوار سے مرو‘۔ مسک نے مزید لکھا کہ جو لوگ مجھ سے لڑائی چھیڑتے ہیں انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ میں اصل میں ڈوریں ہلانے والوں کا پتا لگا کر ان کے بھی پیچھے پڑوں گا نہ کہ صرف ان کی کٹھ پتلیوں کے۔
ایلون مسک کی یہ سخت وارننگ اس وقت سامنے آئی ہے جب ڈیموکریٹس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر وہ کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کر لیں تو مسک کے کاروباری معاملات، ان کے کردار اور قومی سلامتی پر اثر انداز ہونے والے فیصلوں کی جانچ پڑتال کریں گے۔
مزید پڑھیے: ’اینتھروپک نہیں مس اینتھروپک، اوپن نہیں کلوزڈ اے آئی‘: ایلون مسک نے معروف کمپنیوں کے الٹ نام رکھ دیے
ایوان نمائندگان پر کنٹرول ملنے سے ڈیموکریٹس کو تفتیشی کمیٹیوں پر اختیار حاصل ہو جائے گا جن کے پاس سب پونا جاری کرنے کا اختیار ہوتا ہے جس سے مسک کانگریس کی تحقیقات کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کے تحت کام کیا تھا جس کا مقصد وفاقی اخراجات میں کٹوتی اور کارروائیوں کو بہتر بنانا تھا۔
خاص سرکاری ملازم کے طور پر 130 دن کام کرنے کے بعد وہ مئی کے آخر میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے الگ ہو گئے تھے۔
حکومتی احتساب دفتر کی رپورٹس کے مطابق 2025 میں وفاقی عملے میں تقریباً ڈھائی لاکھ کی کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں: ہر امریکی بچہ اسپیس ایکس کا شیئر ہولڈر، ایلون مسک نے بڑا اعلان کردیا
ایلون مسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے بڑے مالی معاون، صدر کے اہم مشیر، ٹیسلا کے سربراہ اور اسپیس ایکس کے ذریعے بڑے سرکاری ٹھیکیدار ہیں۔











