پنجاب میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی فروخت بند، اب صرف 10 کلو کا بیگ مارکیٹ میں آئے گا: مریم نواز

جمعہ 23 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند کر کے صرف 10 کلو کا بیگ مارکیٹ میں لایا جائے گا، جبکہ گندم کی سمگلنگ روکنے کے لیے بین الصوبائی بارڈرز پر کڑی نگرانی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا خصوصی ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں اشیائے خورونوش کے نرخوں، گندم کی کاشت کے اہداف اور زرعی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آٹے کے نئے تھیلے اور گندم کی کاشت کے سخت احکامات

اجلاس کے دوران اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند کرنے کا اعلان کیا گیا اور اب صرف 10 کلو کا آٹا بیگ مارکیٹ میں لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے گندم اور آٹے کی سمگلنگ کو سختی سے روکنے کے لیے بین الصوبائی بارڈرز پر کڑی نگرانی کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ، تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں گندم کی بوائی کے اہداف ہر صورت پورے کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے آٹے کے نرخ ناجائز طور پر بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

فیصلہ کیا گیا ہے کہ نمبردار، گھوڑی پال سکیم اور ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ سکیم کے تحت دستیاب تمام سرکاری و سکیم کی اراضی پر لازمی طور پر گندم ہی کاشت کی جائے گی۔

قیمتوں میں کمی اور رمضان کے انتظامات

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سبزیوں، دالوں اور دیگر اجناس سمیت 15 اشیائے خورونوش کے نرخوں میں استحکام ہے، جبکہ 10 اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان پایا گیا ہے اور بعض اشیاء کے نرخوں میں 252 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نرخوں کی مسلسل مانیٹرنگ اور استحکام کے لیے ’قیمت ایپ‘ کو مزید اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو کیلا، سیب اور کھجور کنٹرول نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ ہر ڈپٹی کمشنر اپنے علاقے کے کولڈ سٹوریجز میں رمضان کی ضرورت کے مطابق ان پھلوں کی سٹوریج کو یقینی بنائے۔

نئے پراجیکٹس اور منڈی مارٹس کا قیام

صوبے میں زرعی اور تجارتی اصلاحات کے تحت  دیگر متعدد اہم پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے۔

کاہنہ میں سبزیوں اور پھلوں کے لیے پنجاب کا پہلا منڈی مارٹ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا ہے جس کی جلد تکمیل کا ہدف ہے، جبکہ صوبہ بھر میں ایسے منڈی مارٹس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی اتھارٹی کے قیام کی منظوری

پنجاب میں پہلی مرتبہ ”ٹرانسفارمنگ مارکیٹ ویسٹ ان ٹو ویلتھ“ کا جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پامرا (PAMRA) کے تحت آف سیزن سبزیوں اور پھلوں کی بلا تعطل دستیابی کے لیے ڈی ہائیڈریشن پراجیکٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، اجلاس کے آخر میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں کھلے دودھ کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فروخت اور اس کی مکمل ریگولیشن کے لیے بھی موثر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

شاعرِ مشرق کی جائے پیدائش، تاریخی اقبال منزل میں کیا کچھ محفوظ ہے؟

کیا عمران خان کو ریلیف دلانے کے لیے پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم پر وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کو تیار ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی دعوؤں تک محدود، سیاسی بنیادوں پر جامعات کے قیام نے مالی بحران پیدا کردیا، مشیر تعلیم عامر عبداللہ

ویڈیو

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

شاعرِ مشرق کی جائے پیدائش، تاریخی اقبال منزل میں کیا کچھ محفوظ ہے؟

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ