گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشت گرد ہلاک کرکے تخریبی منصوبہ ناکام بنایا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

جمعہ 23 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو سراہا ہے۔

اپنے بیان میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دشمن کے عزائم ناکام بنائے، قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور ترقی کا راستہ روکنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ دہشتگردی کے ذریعے عوام کو خوف زدہ کرنے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4 کارندے گرفتار

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قومی تاریخ کا قابل فخر باب ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ صوبے کے عوام اور سیکیورٹی فورسز مل کر امن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں اور معاشی سرگرمیوں کو نشانہ بنانے والے عناصر صوبے کی ترقی کا سفر نہیں روک سکتے۔ حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بہتری کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp