خیبر پختونخوا کو دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کے لیے وفاقی حکومت مزید فنڈز دینے کو تیار ہے، طلال چوہدری

جمعہ 23 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کے لیے مزید فنڈز دینے کو تیار ہے، جبکہ صوبے کو این ایف سی کے تحت ایک فیصد اضافی حصہ بھی دیا جاتا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ این ایف سی کے تحت خیبر پختونخوا کو ملنے والی اضافی رقم دیگر صوبوں سے الگ ہے اور اس مد میں ساڑھے 8 ارب روپے پہلے ہی دیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سابق فاٹا کے آڈٹ کا عمل صوبائی حکومت کی مدد سے مکمل ہو چکا ہے۔ آڈٹ رپورٹ سے متعلق محکمہ جاتی اکاؤنٹس کمیٹی (ڈی اے سی) کا ایک اجلاس باقی ہے، جس کے بعد رپورٹ سیفران کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ سیفران کمیٹی نے ہی مزید فنڈز جاری نہ کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم وفاقی حکومت دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کی ضروریات کے لیے مزید رقم دینے کو تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp