عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 6 ہزار روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 70 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 20 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 221 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 865 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 189 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 28 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2.21 ڈالر کمی کے بعد 53.87 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔











