فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

منگل 27 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ 2025 میں فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کئی دہائیوں اور صدیوں تک برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

عالمی موسمیاتی ادارے یعنی ڈبلیو ایم او کی سالانہ رپورٹ کے مطابق کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین اور نائٹرس آکسائیڈ کی فضا میں مقدار 2025 کے دوران ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

ان گیسوں میں اضافے سے زمین کا درجہ حرارت مزید بڑھنے اور شدید موسمی واقعات میں اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرین ہاؤس گیسز، کرہ ارض کے لیے کتنی خطرناک ہیں؟

ڈبلیو ایم او کی نائب سیکریٹری جنرل کو بیریٹ نے کہا کہ گرین ہاؤس گیسیں فضا میں غیر معمولی مقدار میں حرارت کو روک رہی ہیں، جس سے معیشتوں اور معاشروں کو خطرات لاحق ہیں۔

ان کے مطابق گزشتہ 11 سال ریکارڈ کے گرم ترین سال رہے ہیں اور یہ رجحان جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ فضا میں طویل عرصے تک موجود رہتی ہے، اس لیے اس کے اثرات صدیوں تک برقرار رہ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میں فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی اوسط مقدار 426.8 حصے فی ملین، میتھین کی مقدار 1,948 حصے فی ارب اور نائٹرس آکسائیڈ کی مقدار 339.1 حصے فی ارب ریکارڈ کی گئی۔

یہ سطحیں صنعتی دور سے پہلے، یعنی 1750 سے قبل کے مقابلے میں بالترتیب 153، 267 اور 126 فیصد تک پہنچ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: ناسا کا مصنوعی سیارہ خلا میں گرین ہاؤس گیسوں کے ذرائع کی نشاندہی کیسے کرے گا؟

ان 3 گیسوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ موسمیاتی حدت کے تقریباً 66 فیصد حصے کی ذمہ دار ہے, ہر سال خارج ہونے والی اس گیس کا تقریباً نصف فضا میں رہ جاتا ہے، جبکہ باقی مقدار زمین اور سمندر جذب کر لیتے ہیں۔

2024 سے 2025 کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں 2.8 حصے فی ملین اضافہ ہوا، جو گزشتہ دہائی کی اوسط سالانہ شرح 2.6 سے زیادہ ہے۔

تاہم یہ 2023 سے 2024 کے دوران ریکارڈ کیے گئے 3.6 کے اضافے سے کم ہے۔

ڈبلیو ایم او کی سائنسی افسر اوکسانا تاراسووا کے مطابق 2025 میں قدرتی کاربن جذب کرنے والے نظام کی بحالی اور جنگلات میں آگ سے اخراج میں کمی کے باعث اضافے کی رفتار کچھ کم رہی۔

تاہم فوسل فیولز کے مسلسل استعمال اور طاقتور ال نینو کے ممکنہ اثرات کے باعث 2026 میں بھی گیسوں کی مقدار بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: ناروے میں دنیا کا پہلا تجارتی کاربن ڈائی آکسائیڈ قبرستان قائم

رپورٹ میں میتھین کے علاوہ سلفر ہیکسا فلورائیڈ اور ہائیڈروجن کی بڑھتی سطح پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

میتھین کا اخراج قدرتی ذرائع کے ساتھ مویشی پالنے، چاول کی کاشت اور کچرے سے بھی ہوتا ہے، جبکہ سلفر ہیکسا فلورائیڈ بجلی کی تقسیم کے نظام میں استعمال ہوتی ہے۔

اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ ترکیہ کے شہر انطالیہ میں 9 سے 20 نومبر تک ہونے والی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 سے قبل جاری کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہر قائد میں ڈاکوؤں کا راج، 46 ہزار سے زائد وارداتیں، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 65 شہری قتل، 182 زخمی

ایران کے جوہری پروگرام اور سائنس دانوں سے متعلق معلومات پر امریکا کا 2 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان

دلجیت دوسانجھ کے اندور کنسرٹ میں ’پٹیالہ پیگ‘ سمیت 4 گانوں پر پابندی

خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ، اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو بچا لیا

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

ویڈیو

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

سندھ میں صاف پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، نوکوٹ میں ساڑھے 12 کروڑ کی واٹر سپلائی اسکیم زبوں حالی کا شکار

انور مسعود: شعر و سخن کا جادو، قہقہوں کا سفر

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ