بھارتی حکام نے شدید سمندری طوفان ارنب کے پیش نظر ریاستوں آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں تقریباً ایک لاکھ افراد کو گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بدھ کی صبح بھارتی ساحل سے ٹکرا سکتا ہے، جبکہ پڑوسی ممالک نیپال اور سری لنکا میں بھی خراب موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں آنے والے سمندری طوفان اور دل کی بیماریوں کے درمیان کیا تعلق ہے؟ تحقیق میں ہوشربا انکشاف
’سمندری طوفان ارنب آندھرا پردیش کے جنوب مغربی ساحل سے انتہائی شدید طوفان کی صورت میں ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے دوران ہوا کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔‘
ساحلی شہر کاکیناڈا میں موسلادھار بارش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، جبکہ سمندر میں بلند لہریں ساحل سے ٹکرا رہی ہیں۔
🇮🇳🌀Watch: Current visuals show fishermen struggling to secure their boats amid rough seas and powerful waves following Cyclone #Arnab .📍Pudimadaka, #AndhraPradesh , #India .
Landfall is expected tomorrow morning with devastating wind gust Upto 220Kmph🌀 pic.twitter.com/S1wnHB2o7i
— World_Breaking_News03 (@Breaking2003) October 27, 2026
مقامی شہری کوٹیش کمار نے بتایا کہ انہوں نے پہلے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا۔ ان کے مطابق حکام نے لوگوں کو ضروری اشیائے خورونوش ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش میں تقریباً 50 ہزار جبکہ اڑیسہ میں 48 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: طاقتور طوفان ‘نول’ جنوبی چین سے ٹکرا گیا، لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
حکام نے نشیبی علاقوں میں انخلا کے انتظامات کیے ہیں، جبکہ اڑیسہ میں 1,735 سمندری طوفان سے بچاؤ کے مراکز کھول دیے گئے ہیں۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے نتیجے میں کچی چھتوں والے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوسکتے ہیں، نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، بجلی اور مواصلات کے کھمبے اکھڑ سکتے ہیں اور کھڑی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
🚨 Cyclone Alert: Andhra Pradesh 🚨
Cyclone Arnab is approaching the coast, bringing the threat of extremely heavy rainfall and powerful winds up to 140 km/h. Please stay indoors, follow local emergency advisories, and take all necessary precautions.
Praying for everyone’s… pic.twitter.com/CL1HVhfmrJ— Aman Singh (@_AmanJi) October 27, 2026
آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے حکام کو طوفان کی مسلسل نگرانی اور پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
بعض اضلاع میں تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں، جبکہ ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں میں رہنے والی 4,700 سے زائد حاملہ خواتین کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سری لنکا میں شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر اسکول بند کردیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: مشرقی بحرالکاہل میں 2 سال بعد پہلی مرتبہ کیٹیگری 5 سمندری طوفان، جنیویو سب سے طاقتور قرار
حکام نے خبردار کیا ہے کہ طوفانی موسم سے اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آسکتے ہیں، جبکہ فوج کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
نیپال کی قدرتی آفات سے متعلق اتھارٹی نے بھی خبردار کیا ہے کہ طوفان کے اندرون ملک سفر کرتے ہوئے ہمالیہ کے علاقے میں پہنچنے سے شدید بارش، برف باری، برفانی طوفان اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
سیاحوں کو بلند پہاڑی علاقوں کا سفر نہ کرنے اور وہاں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔











