عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے کمی کے بعد 422136 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 1115 روپے کم ہو کر 361913 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر کمی کے بعد 3996 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔











