پی ٹی وی نے سینئیر اداکار محمد احمد پر پابندی کیوں لگائی تھی؟

بدھ 28 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سینئیر اداکار اور ڈرامہ نگار محمد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی ٹیلی فلم ’عورت‘ اپنے دور کے لحاظ سے بے باک موضوعات پر مبنی ہونے کے باعث انہیں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

محمد احمد حال ہی میں منیزہ ہاشمی کے یوٹیوب شو ’تم جو چاہو تو سنو‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر کے ابتدائی دور اور ٹیلی فلم ’عورت‘ سے جڑے دلچسپ واقعات بیان کیے۔

گفتگو کے دوران محمد احمد نے بتایا کہ ٹیلی وژن میں کام شروع کرنے سے قبل انہوں نے شیما کرمانی کے لیے ایک اسٹیج ڈرامے کا اسکرپٹ لکھا تھا۔ شیما کرمانی نے اس تحریر کو سراہا تاہم جب یہ اسکرپٹ خالد صاحب کو دکھایا گیا تو انہوں نے اسے ٹیلی وژن کے لیے ناموزوں قرار دیا۔ بعد ازاں اسکرپٹ غضنفر علی کو بھجوا دیا گیا۔

اداکار کے مطابق ان کی پہلی ٹیلی فلم ’عورت‘ اس قدر بے باک تھی کہ پی ٹی وی نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ادارے کے لیے اسکرپٹ نہ لکھنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت معاشرے میں بعض موضوعات پر بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا تھا تاہم انہوں نے اپنی تحریر میں ان مسائل کو ایک مختلف اور بامعنی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’بالی ووڈ والی پلاسٹک سرجری نہیں کرائی، آپ بے فکر رہیں‘، فیس لفٹ پر تنقید کرنے والوں کو محمد احمد کا جواب

محمد احمد نے بتایا کہ ٹیلی فلم ’عورت‘ بعد ازاں این ٹی ایم پر مسلسل چھ دن نشر ہوئی اور اسے غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی۔ ان کے بقول اس کامیابی نے ان کے فنی سفر کا رخ بدل دیا اور انہیں ایک نئی شناخت دی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ٹیلی فلم میں ایک ایسی عورت کی کہانی بیان کی گئی تھی جو معاشرتی دباؤ کے باعث ایک بدنام کاروبار میں دھکیل دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے حلالہ جیسے حساس موضوع کو بھی اپنی تحریر کا حصہ بنایا جس پر اس دور میں کھل کر گفتگو کرنا آسان نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار محمد احمد کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد عطا اللہ تارڑ کی نوجوان فنکاروں کے لیے مینٹورشپ پروگرام کی تجویز

معروف اداکار کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کے نشر ہونے کے بعد خالد صاحب نے بھی ان سے ناراضی کا اظہار کیا کیونکہ ان کے خیال میں اس منصوبے کی وجہ سے انہیں بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

محمد احمد نے گفتگو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اب ٹیلی وژن کے لیے اسکرپٹ لکھنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ ان کے بقول موجودہ دور میں ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے مواد کی نوعیت ایسی ہے جس طرح کا مواد وہ خود تحریر نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈرامے اے آئی سے لکھے جا رہے ہیں، سید محمد احمد کا چونکا دینے والا انکشاف

واضح رہے کہ محمد احمد کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں اور ڈرامہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ وہ ’میرے پاس تم ہو‘، ’عہدِ وفا‘، ’ہم تم‘ اور ’کچھ ان کہی‘ سمیت متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری اور تحریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرونی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمہ تک آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ساف فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

بھارت انڈر 19 ایشیا کپ تو جیتا لیکن اخلاقیات ہار گیا، بھارتی کھلاڑیوں کے نازیبا اشاروں کی ویڈیو وائرل

پنجاب حکومت نے سرکاری گلف اسٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی

ویڈیو

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

عروسہ خان کا اقرارالحسن سے رشتہ مفتی عبدالقوی نے کروایا، میرا کی جلد شادی، دلہا کون؟

عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی، نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے بھی حامی ہیں، بیرسٹر علی ظفر

کالم / تجزیہ

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !