‘پاکستان مت آنا، ورنہ ہم سے بھی برا حال ہوگا’، اداکار نعمان اعجاز کی 2 دن میں 2 متضاد پوسٹس وائرل

بدھ 28 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے مہنگائی اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی منفی سوچ پر تبصرہ کرتے ہوئے آنے والی نسل کے لیے دلچسپ پیغام دے دیا۔

نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ مہنگائی کے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے وہ آنے والی نسل کو صرف ایک ہی پیغام دینا چاہیں گے کہ ’مت آنا، ورنہ ہم سے بھی بُرا حال ہوگا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)

اداکار نے گزشتہ روز کی پوسٹ پر ملنے والے ردِعمل کے بعد آج ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی تلخی، حسد اور منفی رویوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آخر ہر وقت دوسروں پر تنقید کرنے اور زہر اُگلنے کے لیے کیوں تیار بیٹھے رہتے ہیں؟ کوئی شخص مذاق میں بھی کوئی بات کہہ دے تو ہم منفی ردِعمل دینے لگتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)

نعمان اعجاز نے اپنے پیغام میں لوگوں کو مثبت طرزِ فکر اپنانے اور زندگی میں خوش رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہنسنا سیکھیں، ہر وقت حسد کرکے لڑنا نہیں۔

ان کے مطابق زندگی کو مثبت انداز میں گزارنا، منفی سوچ سے بچنا اور خوش رہنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp