دنیا گھومنے کے لیے جہاز پر گھر بسانے والوں کو جھٹکا، ایندھن مہنگا ہونے پر کروز شپ بند

بدھ 28 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کا مسلسل سمندری سفر کرنے کا وعدہ کرنے والی امریکی کمپنی نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اپنے کروز شپ کے آپریشنز اچانک معطل کر دیے جس کے بعد جہاز میں مستقل رہائش اختیار کرنے والے مسافروں کو کمبوڈیا کے قریب جہاز سے اترنے کی ہدایت کر دی گئی۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم کمپنی ولا وائی ریزیڈنسز (Villa Vie Residences) نے 27 اکتوبر کو اعلان کیا کہ وہ اپنے رہائشی کروز شپ ولا وائی اوڈیسی (Villa Vie Odyssey) کے آپریشنز معطل کر رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق ایندھن کی غیر معمولی حد تک بڑھتی ہوئی قیمتوں نے موجودہ کاروباری ماڈل کے تحت جہاز چلانا انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مزدور باپ کا ہونہار بیٹا: چھٹی جماعت کے طالبعلم نے جہاز بنا لیا، حکومتی سرپرستی کا منتظر

کمپنی اپنی سروس کو ’دنیا کا پہلا مسلسل عالمی کروز سفر‘ قرار دیتی رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت مسافر جہاز پر کیبن خرید کر مستقل رہائش اختیار کر سکتے تھے۔ کیبنز کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 999 ڈالر سے 4 لاکھ 39 ہزار 999 ڈالر تک تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز نے ستمبر 2024 میں اپنا پہلا سفر شروع کیا تھا۔

جہاز میں مقیم ایک مسافر نے دعویٰ کیا کہ رہائشیوں کو جہاز سے اترنے کے لیے صرف سات گھنٹے دیے گئے۔ ان کے مطابق کمپنی کی چیف ایگزیکٹو نے 26 اکتوبر کی صبح 7 بج کر 8 منٹ پر پیغام بھیج کر مسافروں کو اسی روز دوپہر 2 بجے تک جہاز چھوڑنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سمندر میں گزرتے دو جہازوں پر باپ بیٹے کی اچانک ملاقات، انوکھے منظر کی ویڈیو وائرل

پیغام میں کہا گیا کہ مطلوبہ ایندھن حاصل نہ ہونے کے باعث اوڈیسی کے آپریشنز عارضی طور پر معطل کیے جا رہے ہیں جبکہ جہاز کی دیکھ بھال اور ضروری نظام برقرار رکھنے کے لیے عملہ اس پر موجود رہے گا۔

کیسنگھم، جو رہائشی کروزنگ ڈاٹ کام نامی بلاگ کے مصنف بھی ہیں انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو کے پیغام میں معذرت کا اظہار بھی نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق، سفر کے دوران جہاز کو پہلے ہی متعدد مسائل کا سامنا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بحیرۂ اسود: ترکی کا کارگو جہاز ڈرون حملے میں ڈوب گیا، زیلنسکی کا روس پر الزام

کمپنی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ وہ مسافروں کو جہاز سے اتارنے کے انتظامات کر رہی ہے اور ان کے لیے عارضی رہائش کے متبادل تلاش کرنے میں تعاون فراہم کر رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق پہلے ہر کیبن کے لیے ایندھن پر ماہانہ اوسطاً تقریباً 1,800 ڈالر خرچ ہوتے تھے تاہم حالیہ اضافے کے بعد ایشیا کے بعض علاقوں میں یہ لاگت بڑھ کر 6,000 سے 8,000 ڈالر تک پہنچ گئی۔

ولا وائی ریزیڈنسز نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل مالی نقصان برداشت کرکے آپریشنز جاری نہیں رکھ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کے قریب 2 بحری جہاز ڈوب گئے، سمندری آمدورفت متاثر

کمپنی کے مطابق فروری کے آخر میں تنازع شروع ہونے کے بعد ایندھن کی کھپت کم کرنے کے لیے جہاز کی رفتار گھٹائی گئی اور بندرگاہوں پر قیام کا دورانیہ بڑھایا گیا تاہم یہ اقدامات اخراجات میں غیر معمولی اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے کافی ثابت نہیں ہوئے۔

اس پیش رفت سے ان مسافروں کے مستقل رہائش اور ریٹائرمنٹ کے منصوبے متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے جہاز پر زندگی گزارنے کے لیے بھاری رقم خرچ کرکے کیبن خریدے تھے۔ کمپنی نے آپریشنز کی معطلی کو عارضی قرار دیا ہے تاہم فراہم کردہ بیان میں دوبارہ سفر شروع کرنے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف پاکستانی کاروباری شخصیت محمد نعیم ڈار ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سیالکوٹ کے صدر نامزد

ضمنی الیکشن: پی پی 203 میں ن لیگ کامیاب، این اے 77 گوجرانوالہ میں بھی لیگی امیدوار کو برتری

وسط مدتی انتخابات نے ’امریکا کو تاریخ میں ایک بہت بڑا قدم پیچھے دھکیل دیا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف

چین نے گرین ٹیکنالوجی سے دنیا بدل دی، پاکستان نے بھی17 گیگاواٹ سولر پینلز منگوا لیے

سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، متعدد افراد ہلاک

ویڈیو

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ