پاکستانی روپے کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ، ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے ریٹ کیا رہے؟

بدھ 28 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری کا سلسلہ جاری رہا اور روپیہ 3 پیسے (0.01 فیصد) مضبوط ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایک پیسہ بھی بہت ہے‘: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری

دن کے اختتام پر مقامی کرنسی 276.80 روپے سے بہتر ہو کر 276.77 روپے پر بند ہوئی۔ یاد رہے کہ منگل کے روز روپیہ 276.80 پر بند ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں امریکی فیڈرل ریزرو سمیت اہم مرکزی بینکس کے پالیسی فیصلوں سے قبل امریکی ڈالر 2 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر برقرار رہا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ فیڈرل ریزرو شرحِ سود میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔

دیگر کرنسیاں

برطانوی پاؤنڈ:  1.3307 ڈالر پر بغیر کسی بڑی تبدیلی کے رہا۔

جاپانی ین: ڈالر کے مقابلے میں 0.1 فیصد کمزور ہو کر 157.81 ین پر آگیا۔

نیوزی لینڈ ڈالر: ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ کی جانب سے شرحِ سود خلافِ توقع 2.75 فیصد پر برقرار رکھنے کے بعد نیوزی لینڈ کا ڈالر 1.7 فیصد تک گر کر 0.5585 ڈالر پر آ گیا۔

آسٹریلوی ڈالر: تیسری سہ ماہی کے افراطِ زر (مہنگائی) کے اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد آسٹریلوی ڈالر 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 0.7035 ڈالر پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیے: 2025: بھارتی روپیہ ایشیا کی سب سے کمزور کرنسی قرار، مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید

گروپ کے ‘فیڈ واچ’ ٹول کے مطابق، 91 فیصد امکان ہے کہ فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی اپنی پالیسی شرحِ سود کو موجودہ سطح پر ہی برقرار رکھے گی۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں: کرنسی کے استحکام کے لیے اہم سمجھی جانے والی خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کے روز ایک فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر میزائل حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

برینٹ خام تیل کے سودے 1.59 ڈالر (1.4 فیصد) اضافے کے ساتھ 115.47 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہیں؟

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.43 ڈالر (1.4 فیصد) اضافے کے ساتھ 101.33 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین نے گرین ٹیکنالوجی سے دنیا بدل دی، پاکستان نے بھی17 گیگاواٹ سولر پینلز منگوا لیے

سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، متعدد افراد ہلاک

وزیراعظم کا نوجوانوں کے لیے قرضوں کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ، 292 ارب روپے مختص

انتخابات میں شکست کے بعد بھی ٹرمپ سخت مؤقف پر قائم، اسٹیفن ملر کی تقرری سے محاذ آرائی بڑھنے کا امکان

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کے خلاف سینچری کے بعد حمزہ ظہور کا منفرد جشن، جیب سے نکالی گئی پرچی پر کیا لکھا تھا؟

ویڈیو

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ