تبلیغی جماعت کی بس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 27 سے زائد زخمی

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حافظ آباد میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 27 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ فتکی فلائی اوور کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر سیم نالے میں جاگری۔

یہ بھی پڑھیں:بونیر میں مسافر وین کو حادثہ: 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی، تمام کا تعلق پشاور کےعلاقے ہزار خوانی سے

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اور زخمیوں کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟

چمن کے 20 سے زائد دیہات کو ملانے والی روغانی روڈ مسائل کا شکار

لکی مروت: بچیاں تعلیم کے لیے ترس گئیں، کروڑوں کی عمارت موجود مگر دروازے بند

ویڈیو بنا کر کسی کو تھپڑ مار دینا انصاف نہیں، وزیراعلیٰ کا ذاتی طور پر انصاف کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ

امریکی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا امکان، اسرائیل کی حمایت پر کانگریس کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

ویڈیو

چمن کے 20 سے زائد دیہات کو ملانے والی روغانی روڈ مسائل کا شکار

لکی مروت: بچیاں تعلیم کے لیے ترس گئیں، کروڑوں کی عمارت موجود مگر دروازے بند

ویڈیو بنا کر کسی کو تھپڑ مار دینا انصاف نہیں، وزیراعلیٰ کا ذاتی طور پر انصاف کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ

کالم / تجزیہ

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟

پانچ سوال، جو امریکا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے

کیا ایٹمی حملے ممکن ہیں ؟