وفاقی دارالحکومت میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف بڑی کارروائی، 40 خواتین اور 12 مرد گرفتار

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر ایک بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے، جس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 52 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران کل 9 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ گرفتار افراد میں 40 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 7 اسپا سینٹرز اور 2 قحبہ خانوں کے خلاف یہ قانونی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

سٹی زون اور تھانوں کی کارروائیاں

پولیس ترجمان کے مطابق سٹی زون میں بالخصوص 7 اسپا سینٹرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مقدمات درج کیے گئے، جہاں سے 8 مرد اور 28 خواتین سمیت 36 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تھانہ کوہسار کی حدود میں قائم 2 اسپا سینٹرز پر چھاپہ مار کر 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تھانہ مارگلہ کی حدود میں 4 اسپا سینٹرز کے خلاف کارروائی کے دوران 16 خواتین سمیت 19 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن: 2 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار، قیمتی گاڑیاں اور زیورات برآمد

تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں ایک اسپا سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین اور ایک مرد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تھانہ آئی نائن کی حدود میں 2 قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور دونوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران 12 خواتین اور 4 مردوں سمیت مجموعی طور پر 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پولیس نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے پاک کرنے کے لیے اپنی بھرپور اور سخت کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp