روپے کی قدر میں معمولی مگر اضافے کا سلسلہ بدستور جاری، ڈالر و دیگر کرنسیوں کے ریٹ کیا رہے؟

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری کا سلسلہ جاری رہا اور روپیہ ایک پیسہ مضبوط ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایک پیسہ بھی بہت ہے‘: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری

دن کے اختتام پر مقامی کرنسی 276.77 روپے سے بہتر ہو کر 276.76 روپے پر بند ہوئی۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز روپیہ 276.77 پر بند ہوا تھا۔

امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیاں

عالمی مارکیٹ میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے توقعات کے مطابق شرحِ سود برقرار رکھنے کے بعد ڈالر مستحکم رہا۔ تاہم آنے والے مہنگائی (افراط زر) کے اعداد و شمار پر مستقبل کی پالیسی کا انحصار ہونے کا اشارہ دیے جانے سے سرمایہ کار غیر یقینی کا شکار ہیں۔

ایشیائی مارکیٹ کے ابتدائی اوقات میں یورو 0.15 فیصد کمی کے ساتھ 1.1134 ڈالر پر آگیا۔

ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں 0.14 فیصد اضافے کے ساتھ 158.045 ین پر پہنچ گیا۔

6 اہم عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا اندازہ لگانے والا ڈالر انڈیکس 102.26 پر رہا۔

مزید پڑھیے: خراماں خراماں: روپے کی قدر مسلسل مضبوطی کی سمت گامزن، جانیے یہ سلسلہ کب سے جاری ہے؟

امریکی فیڈرل ریزرو پالیسی: فیڈرل ریزرو نے 2-10 کے اکثریتی فیصلے سے اگلے ہفتے کے مڈ ٹرم انتخابات تک شرحِ سود کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور امریکی معیشت کو مضبوط رفتار سے آگے بڑھنے والی معیشت قرار دیا۔ فیڈ واچ ٹول کے مطابق دسمبر میں شرحِ سود میں اضافے کا امکان 78 فیصد دیکھا جا رہا ہے۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں

کرنسی کے استحکام کے لیے اہم سمجھی جانے والی خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کے روز کمی ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ روز کا اضافہ سست پڑ گیا۔ مشرق وسطیٰ میں علاقائی کشیدگی اور سپلائی کی رکاوٹوں کے خدشات پر امن مذاکرات کی امیدیں غالب آ گئیں۔

برینٹ خام تیل کے سودے 1.22 ڈالر (1.1 فیصد) کمی کے ساتھ 114.10 ڈالر فی بیرل پر آ گئے۔

مزید پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہیں؟

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.33 ڈالر (1.3 فیصد) کمی کے ساتھ 101.45 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات آج، ریپبلکن ارکانِ کانگریس کا چین میں زیرِ حراست امریکی شہریوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں، صوبوں کا مطالبہ پورے پاکستان کے لیے ہے، خالد مقبول صدیقی

ہانیہ عامر کی بڑے پردے پر واپسی، کس معروف ہدایت کار کی فلم میں مرکزی کردار مل گیا؟

انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف، کیا اب پوسٹ کے بعد بھی اسٹوری ایڈٹ کر سکیں گے؟

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 22 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

ویڈیو

’کراچی کی سڑکوں پر کچرے کی بجائے خون نظر آئے گا‘، بلاول بھٹو کے اس بیان پر کراچی کے شہری کیا کہتے ہیں؟

جیکب آباد کا نکاسی آب منصوبہ: 118 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری ہونے کے باوجود شہریوں کو ریلیف کیوں نہ ملا؟

مردوں کے مسائل بھی توجہ کے مستحق ہیں، عالمی دن پر شہریوں کا مؤقف

کالم / تجزیہ

امیج بہتر کرنے کی ضرورت!

عمران خان کا خط

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی