عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5100 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 5100 روپے کمی کے بعد 420,536 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 4,373 روپے کم ہو کر 360,541 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 51 ڈالر کمی کے بعد 3,980 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔










