پی ٹی آئی حکومت کی غفلت، مالاکنڈ کا اہم پن بجلی منصوبہ 9 سال بعد بھی نامکمل

ہفتہ 31 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2017 میں سابقہ پی ٹی آئی حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن میں 150 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے پن بجلی منصوبے کا آغاز کیا تھا، جس کا افتتاح بھی اسلام آباد کے ’کے پی ہاؤس‘ میں کیا گیا۔ منصوبے سے علاقے کو بجلی کی اضافی فراہمی کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات، کھیلوں کی سہولتیں، اسپتال اور دیگر تعمیراتی منصوبے بھی قائم ہونا تھے۔ اس مقصد کے لیے سروے ٹیم، انجینئرز اور تکنیکی عملہ علاقے میں آیا اور فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کی گئی، تاہم تقریباً 9 سال گزرنے کے باوجود منصوبے پر عملی کام شروع نہیں ہوسکا۔

علاقے کے شہریوں نے گورنر راج کے دوران گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم منصوبے پر توجہ دیں اور اسے دوبارہ شروع کرانے کے لیے اقدامات کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں روزانہ لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اور بجلی کی قلت کا سامنا ہے، جبکہ پانی سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت تقریباً 6 روپے فی یونٹ بتائی گئی تھی۔ منصوبہ مکمل ہونے سے عوام کو نسبتاً سستی بجلی فراہم کرنے اور پورے مالاکنڈ ڈویژن میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی برآمدات میں 8.8 فیصد اضافہ، پہلے 4 ماہ میں ایکسپورٹس ریکارڈ 11.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

یوکرین کے روسی پیٹروکیمیکل پلانٹ اور آئل ریفائنری پر ڈرون حملے، تنصیبات کو نقصان

اسحاق ڈار کی او آئی سی سمیت عالمی فورمز کے سیکریٹریز سے اہم ملاقاتیں، فلسطینی، کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

عطر سازی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال، تیاری کا وقت 25 سے 30 فیصد تک کم ہوگیا

ویڈیو

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز، رکن ممالک کے اہم وفود کی اسلام آباد آمد

لودھراں: دریائے ستلج پل سے محروم، جدید دور میں بھی شہری جان پر کھیل کر کشتیوں کے ذریعے سفر پر مجبور

راؤ انوار اور عزیر بلوچ کی بریت، سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سے متعلق وکیل عابد زمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

کالم / تجزیہ

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !