کھنہ پل پر تعمیراتی کام، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا اعلان

ہفتہ 31 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کھنہ پل اور لہتراڑ روڈ پر تعمیراتی کام کے باعث 31 اکتوبر 2026 سے آئندہ حکم تک ٹریفک ڈائیورژن نافذ کردی گئی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کی ممکنہ مشکلات سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ترامڑی چوک، لہتراڑ روڈ اور علی پور جانے والی ٹریفک فیض آباد، راول ڈیم چوک اور پارک روڈ استعمال کرے، جبکہ کھنہ پل سے ایکسپریس ہائی وے جانے والے شہری غوری ٹاؤن اور لنک روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکر کیا ہے؟

چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سفر کے لیے معمول سے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت لے کر گھروں سے نکلیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران مختلف مقامات پر موجود رہیں گے، جبکہ ٹریفک سے متعلق تازہ معلومات آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 پر بھی فراہم کی جائیں گی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مزید رہنمائی کے لیے اپنے سوشل میڈیا صفحات سے باخبر رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف اور نواز شریف سے صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

برطانیہ کا ناکام پناہ گزینوں کو پیشگی اطلاع کے بغیر ملک بدر کرنے کا فیصلہ

اسٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار، انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس گر گیا

پشاور میں خودکار ای چالان سسٹم کی آزمائشی شروعات، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیمرے نظر رکھیں گے

کھلونے، میک اپ اور لباس میں موجود کیمیکلز بانجھ پن، ذیابیطس اور دماغی امراض کا باعث بن رہے ہیں: سائنسدانوں کا انتباہ

ویڈیو

پیپلز پارٹی جب پنجاب کی تقسیم کی حامی ہے تو سندھ میں صوبے بننے کی مخالف کیوں؟ ملک احمد خان کے بلاول بھٹو سے سوالات

اپر دیر میں زرعی شعبہ زبوں حالی کا شکار، محکمہ زراعت میں عملے کی شدید قلت، کاشتکار مشکلات سے دوچار

دہشتگردوں کو 3 ماہ کی مہلت ہے، انکار پر سیکیورٹی فورسز کارروائی کریں گی، محمود جان بابر

کالم / تجزیہ

عمران خان کا خط

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی

ڈیل ہو جائے گی؟