شزہ فاطمہ خواجہ کو عالمی سطح پر آئی ٹی انڈسٹری کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز مل گیا

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں عالمی اعزاز ‘انڈسٹری چیمپیئن آف دی ایئر 2026’ اپنے نام کرلیا۔ یہ ایوارڈ فاسٹ موڈ ایوارڈز کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز ہے، جو دنیا بھر سے ہر سال صرف ایک رہنما کو دیا جاتا ہے۔

فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں 60 سے زائد ممالک کی 500 سے زیادہ کمپنیوں کے درمیان مقابلے میں پاکستانی وزیر کو یہ اعزاز دیا گیا، جسے پاکستان کی آئی ٹی صنعت اور ڈیجیٹل ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شزا فاطمہ خواجہ کا ہواوے گلوبل سروس سینٹر کا دورہ، پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی عالمی خدمات کا جائزہ

شزہ فاطمہ خواجہ کی قیادت میں پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سے متعلق خدمات کی برآمدات مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ آئی ٹی کے شعبے نے 3.9 ارب ڈالر کے تاریخی تجارتی سرپلس کے ساتھ تمام خدمات کے شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدنی بھی تاریخ کی بلند ترین سطح 1.76 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ ملک میں فری لانسرز کی تعداد 23 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

مارچ 2026 میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی 5G اور این جی ایم ایس اسپیکٹرم نیلامی مکمل ہوئی، جس کے بعد ملک میں مجموعی اسپیکٹرم 750 میگا ہرٹز تک پہنچ گیا۔ پاکستان فائبر آپٹک نیٹ ورک کے فروغ کے لیے رائٹ آف وے چارجز ختم کرنے والا ایشیا کا پہلا ملک بھی بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ’ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج‘ بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ

ڈیجیٹل شعبے میں ایک اور اہم پیش رفت کے تحت گوگل نے اگست 2026 میں پاکستان میں باضابطہ رجسٹریشن کے بعد اپنے پہلے دفتر کا افتتاح کیا، جبکہ ملک میں سالانہ 6 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے لیے اسمبلی لائن بھی شروع کی گئی۔

نوجوانوں کی ڈیجیٹل تربیت کے حوالے سے ڈیجی اسکلز پروگرام کے تحت اب تک 45 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کی جاچکی ہے، جن میں 8 لاکھ خواتین بھی شامل ہیں۔

جی ایس ایم اے کے مطابق پاکستان نے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی فرق 38 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد تک لانے میں دنیا کی تیز ترین پیش رفت کی۔ اسی طرح پاکستان نے آئی ٹی یو کے آئی سی ٹی ڈیولپمنٹ انڈیکس 2026 میں 27 درجے بہتری حاصل کرکے ڈیجیٹل ترقی کے میدان میں بھی اہم کامیابی حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا نواب شاہ کا اچانک دورہ، صدر آصف علی زرداری کو اہم پیغام پہنچایا

ایران سے کسی ڈیل کی ضرورت نہیں، جے ڈی وینس امن معاہدے کی کوشش کے بجائے ملک میں کرپشن پر توجہ دیں، ڈونلڈ ٹرمپ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈیزل 4 روپے اور پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے ملاقاتوں کو 28ویں آئینی ترمیم اور گورنر راج سے جوڑ دیا

مستونگ، فورسز نے بارود سے بھری گاڑی تباہ کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

کوہاٹ میں سونے کی غیرقانونی کان کنی اور عسکریت پسندوں کا گٹھ جوڑ : حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟

تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے میں حادثہ، خیبرپختونخوا میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

کیا بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں؟

کالم / تجزیہ

فلسفہ وغیرہ !

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟

پانچ سوال، جو امریکا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے