عمران خان کا آئندہ احتجاجی سیاست سے دور رہنے کا اعلان، ہائی کورٹ سے معافی مانگ لی

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکار عمران خان نے بھارت میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے باعث پیدا ہونے والے قانونی تنازع کے بعد بمبئی ہائی کورٹ میں غیر مشروط معذرت کرتے ہوئے آئندہ کسی بھی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے عدالت میں جمع کرائے گئے تحریری بیان میں وعدہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں نہ تو کسی احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوں گے اور نہ ہی براہِ راست یا بالواسطہ کسی دوسرے شخص کو ایسے مظاہروں میں شرکت پر اکسائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ وہ 10 اکتوبر کو جنوبی ممبئی کے آگسٹ کرانتی میدان کے قریب ہونے والے مظاہرے میں صرف یہ جاننے کے لیے گئے تھے کہ لوگوں کی نقل و حرکت کیوں محدود کی جا رہی ہے اور ان کی آواز کیوں دبائی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق احتجاج میں شرکت کا مقصد کسی قسم کے مطالبات کرنا یا مظاہرین کے مؤقف پر اثر انداز ہونا نہیں تھا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس مہیش چندر ترپاٹھی اور جسٹس ادویت ایم سیٹھنا پر مشتمل بینچ نے سوال اٹھایا کہ اداکار نے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) سے متعلق احتجاج میں شرکت کیوں کی جبکہ وہ خود اس عمل سے براہِ راست متاثر نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی آئی میں مائنس عمران خان پر کام شروع ہوگیا؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (OCI) کارڈ ہولڈر ہونے کی حیثیت سے عمران خان کو بھارتی شہریوں کے برابر آئینی حقوق حاصل نہیں اور وہ ایسی سرگرمیوں میں شرکت کا وہی حق نہیں رکھتے جو بھارتی شہریوں کو حاصل ہے۔

تاہم اداکار کی جانب سے آئندہ احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی یقین دہانی ریکارڈ پر لینے کے بعد عدالت نے حکام کو ان کے معاملے میں نرم رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمیت اسلام آباد کے قیدی نئی ماڈل جیل میں کب منتقل ہوں گے؟ محسن نقوی نے بتا دیا

عمران خان نے اپنے تحریری بیان میں بھارت کے ساتھ 42 سالہ تعلق، بے داغ قانونی ریکارڈ اور ذاتی و پیشہ ورانہ وابستگیوں کا بھی حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ بھارتی قوانین کی پاسداری کی ہے اور انہیں بھارت اور اس کے آئین سے بے حد محبت اور احترام ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ان کی شادی بھارت میں ہوئی، ان کی ایک بیٹی ہے جبکہ ان کے خاندان کے بیشتر افراد بھی بھارت سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ذریعے بھی بھارتی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

واضح رہے کہ عمران خان نے فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس (FRRO) کی جانب سے جاری کردہ بھارت چھوڑنے کے نوٹس کو بمبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ عدالت نے مذکورہ نوٹس 7 دسمبر تک معطل کر دیا ہے اور اس دوران اداکار کو بھارت میں قانون کی پابندی کرتے ہوئے کسی بھی احتجاجی سرگرمی سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرونی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمہ تک آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ساف فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

بھارت انڈر 19 ایشیا کپ تو جیتا لیکن اخلاقیات ہار گیا، بھارتی کھلاڑیوں کے نازیبا اشاروں کی ویڈیو وائرل

پنجاب حکومت نے سرکاری گلف اسٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی

ویڈیو

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

عروسہ خان کا اقرارالحسن سے رشتہ مفتی عبدالقوی نے کروایا، میرا کی جلد شادی، دلہا کون؟

عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی، نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے بھی حامی ہیں، بیرسٹر علی ظفر

کالم / تجزیہ

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !