اسٹاک مارکیٹ میں خریداری کا رجحان، انڈیکس 2,200 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں انڈیکس 2,200 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 170 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج اور امریکا ایران مذاکرات میں ممکنہ پیش رفت پر مرکوز رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

صبح 10 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,216.64 پوائنٹس یعنی 1.32 فیصد اضافے کے بعد 170,235.50 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں خریداری کا بڑا حصہ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں، بالخصوص میوچل فنڈز، کی جانب سے آ رہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے بعد مستحکم ہوئی ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر امریکی انتخابات اور امریکا ایران مذاکرات اہم پیش رفت ہیں، امریکا کی جانب سے ایران کو مذاکرات کا مسودہ بھی ارسال کیا گیا ہے، جبکہ امریکی انتخابات کے ابتدائی غیر سرکاری نتائج میں ڈیموکریٹس کی پوزیشن مضبوط ہوتی دکھائی دے رہی ہے، ان عوامل نے مجموعی طور پر مارکیٹ کے مثبت رجحان کو سہارا دیا ہے۔

کاروبار کے دوران آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنریز کے شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 1800 پوائنٹس بڑھ گیا

اٹک ریفائنری، حبکو پاور، ماری پیٹرولیم، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ  کمپنی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک، نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک کے حصص بھی مثبت زون میں رہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی، جب کے ایس ای 100 انڈیکس 1,454.80 پوائنٹس یعنی 0.87 فیصد اضافے کے بعد 168,018.87 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں میں محتاط رویہ دیکھا گیا۔

امریکی اسٹاک فیوچرز میں ایس اینڈ پی 500 کے فیوچرز 0.8 فیصد اور نیسڈیک کے فیوچرز 1.8 فیصد گر گئے، جبکہ امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈز کی ییلڈ 6 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد 4.906 فیصد پر آ گئی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 950 پوائنٹس سے زائد اضافہ

ایشیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی ابتدائی تیزی کے بعد مندی غالب آ گئی۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس 0.5 فیصد، جنوبی کوریا کا کوسپی 1.6 فیصد اور جاپان کا نِکّی انڈیکس 3 فیصد گر گیا۔

اس کے باوجود امریکی چپ ساز کمپنی اے ایم ڈی کے توقعات سے بہتر مالیاتی نتائج نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مستقبل سے متعلق بعض خدشات کم کرنے میں مدد دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرونی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمہ تک آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ساف فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

بھارت انڈر 19 ایشیا کپ تو جیتا لیکن اخلاقیات ہار گیا، بھارتی کھلاڑیوں کے نازیبا اشاروں کی ویڈیو وائرل

پنجاب حکومت نے سرکاری گلف اسٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی

ویڈیو

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

عروسہ خان کا اقرارالحسن سے رشتہ مفتی عبدالقوی نے کروایا، میرا کی جلد شادی، دلہا کون؟

عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی، نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے بھی حامی ہیں، بیرسٹر علی ظفر

کالم / تجزیہ

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !