جدہ: مسئلہ کشمیر پر عربی زبان کے پہلے ناول ’چناروں کے بیچ‘ کی تقریب رونمائی

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسئلہ کشمیر پر عربی زبان میں تحریر کیے گئے پہلے ناول ’چناروں کے بیچ‘ کی رونمائی جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کی تقریب میں کردی گئی۔ ناول کے مصنف معروف پاکستانی محقق ڈاکٹر طلحہ الکشمیری ہیں۔

مزید پڑھیں:24 گھنٹے میں ناول تحریر: فرانسیسی اور جاپانی مصنفین کا ٹرین سفر کے دوران انوکھا ادبی تجربہ

27 اکتوبر کو منعقدہ تقریب میں پاکستانی اور کشمیری برادری کی ممتاز شخصیات کے علاوہ سعودی مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی، اسلامی تعاون تنظیم میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر سید محمد فواد شیر، کشمیر کمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود پوری اور جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کے چیئرمین عارف مغل نے خطاب کیا۔

مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب اور اسلامی تعاون تنظیم کی مسلسل حمایت کو بھی سراہا۔

تقریب میں متعارف کرائے گئے ناول ’چناروں کے بیچ‘ میں کشمیر کی تاریخ، ثقافت، قدرتی حسن اور کشمیری عوام کے انسانی مسائل کو محبت اور انسانیت کے موضوعات کے ساتھ ادبی پیرائے میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ تصنیف عرب قارئین کو مسئلہ کشمیر کے تاریخی، تہذیبی اور انسانی پہلوؤں سے روشناس کرانے کی کوشش ہے۔

مصنف ڈاکٹر طلحہ الکشمیری نے بتایا کہ ناول کی بنیاد ان کی طویل علمی و تحقیقی کاوشوں پر ہے۔ جامعہ پنجاب میں عربی اور اردو ادب میں تذکرۂ کشمیر پر ڈاکٹریٹ کی تحقیق کے دوران انہیں احساس ہوا کہ مسئلہ کشمیر کے مختلف تاریخی، انسانی اور تہذیبی پہلوؤں کو عرب دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے معیاری عربی ادب کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مصنوعی ذہانت کے استعمال کا معاملہ، کینیڈین پبلشر نے معروف ناول نگار سے تعلق ختم کرلیا

انہوں نے کہا کہ ناول کی تصنیف کا مقصد عرب قارئین کو کشمیر کے انسانی اور تہذیبی پس منظر سے روشناس کرانا اور مسئلہ کشمیر سے متعلق عربی ادبی ذخیرے میں اضافہ کرنا ہے۔

تقریب کے دوران ناول کے نسخے شرکا میں تقسیم کیے گئے۔ ڈاکٹر طلحہ الکشمیری نے اس موقع پر قونصل جنرل سید مصطفی ربانی، پریس قونصل محمد عرفان، کشمیر کمیٹی جدہ اور کشمیری برادری کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

تقریب کا اختتام کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں کامیابی کے لیے اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلاول بھٹو زرداری سندھ میں17 سالہ محرومیوں کا حساب دیں، پھر ملک کو نظام چلانے کا درس دیں، سیاسی تجزیہ کار

میری شناخت پاکستانی ہے، بلوچستان کے مفاد کی بات کے لیے کسی خاص علاقے سے تعلق ضروری نہیں، حبا فواد کاکڑ

بیک وقت حکومت کے مزے لینا اور اپوزیشن کرنا کھلا تضاد ہے، عطا اللہ تارڑ کا بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات، ترقیاتی پروجیکٹس پر گفتگو

کراچی میں ٹریفک اہلکار کا فلمی تعاقب: ٹرک ڈرائیور کی ٹکریں، پولیس کار فٹ پاتھ پر، ملزم اور ’ہیرو‘ دونوں پھنس گئے

ویڈیو

میری شناخت پاکستانی ہے، بلوچستان کے مفاد کی بات کے لیے کسی خاص علاقے سے تعلق ضروری نہیں، حبا فواد کاکڑ

غیر آئینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اگر زبردستی سندھ کی تقسیم کی کوشش کی گئی تو کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا، بلاول بھٹو

محسن نقوی اور چوہدری سالک کے درمیان کہیں رابطہ ہوا ہے، مریم نواز پنجاب کسی کو نہیں دیں گی، عامر الیاس رانا

کالم / تجزیہ

عمران خان کا خط

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی

ڈیل ہو جائے گی؟