امریکی عوام تقسیم نہیں، اتحاد کی سیاست اور مسائل کا عملی حل چاہتے ہیں، باراک اوباما

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ تقسیم کے بجائے لوگوں کو متحد کرنے والی سیاست اور درپیش چیلنجز کے ٹھوس حل پیش کرنے والی قیادت چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گرین لینڈ کی پارلیمنٹ نے امریکا اور ڈنمارک کے ساتھ آرکٹک سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دیدی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باراک اوباما نے کہا کہ انتخابی نتائج ملک کے ہر خطے میں بہترین امیدواروں کے میدان میں آنے کی بدولت ممکن ہوئے، جن میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں کامیابی کے امکانات کم تصور کیے جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کا تعلق مختلف پس منظر اور سیاسی نظریات سے تھا، تاہم مشترکہ اقدار، عوامی خدمت کے جذبے اور اپنے حلقوں و ریاستوں کے عوام کو ترجیح دینے کے عزم نے انہیں متحد رکھا۔

باراک اوباما نے دونوں سیاسی جماعتوں کے ہزاروں انتخابی اہلکاروں اور رضاکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے انتخابات کو منظم انداز میں مکمل کرانے اور جمہوریت کے اہم ترین عمل کو یقینی بنانے میں کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:افغانستان سے ہونے والےحملوں پر پاکستانی تحفظات سے اتفاق، پاکستان کو دہشتگردی کا نشانہ بنتے نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا

سابق امریکی صدر نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کے پاس ابھی 2 سال باقی ہیں، تاہم اب ہماری ذمہ داری ہے کہ عملی اقدامات کریں، جہاں تبدیلی لانے کا اختیار ہے وہاں تبدیلی لائیں، مزید نقصان کو روکیں اور مستقبل کی بنیاد رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp