آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: شاہین آفریدی ٹاپ 5 بولرز میں شامل، فخر زمان کی 9، حارث رؤف کی 5 درجے ترقی

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، اوپنر فخر زمان اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کرلی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف حالیہ سہ ملکی سیریز میں عمدہ کارکردگی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی انفرادی درجہ بندی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آئی سی سی کی تازہ بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم 661 پوائنٹس کے ساتھ بدستور 9ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ سلمان علی آغا 622 پوائنٹس کے ساتھ 13ویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگز میں بہتری، پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی

سہ ملکی سیریز میں 99 گیندوں پر 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے فخر زمان نے 9 درجے ترقی کرتے ہوئے 548 پوائنٹس کے ساتھ 37ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

دوسری جانب محمد رضوان 2 درجے تنزلی کے بعد 532 پوائنٹس کے ساتھ 44ویں نمبر پر آگئے، صائم ایوب 4 درجے نیچے آکر 68ویں اور شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے بعد 93ویں نمبر پر چلے گئے۔

بھارت کے شبھمن گل 841 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بیٹرز کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسرے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں شاہین کی ٹاپ 5 میں واپسی

بولرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی کے بعد 621 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انہوں نے سہ ملکی سیریز کے 5 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کیں اور ان کا اکانومی ریٹ 5.18 رہا۔

پاکستان کے اسپنر ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد 642 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے، جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ترقی پاکر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: ٹی 20 کی ٹاپ 20 فہرست سے پاکستانی بولرز غائب

فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی 5 درجے ترقی حاصل کی اور 540 پوائنٹس کے ساتھ 24ویں پوزیشن پر آگئے۔ انہوں نے سہ ملکی سیریز میں 5 میچز کے دوران 7 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 6.13 رہا۔

پاکستان کے دیگر بولرز میں نسیم شاہ 4 درجے تنزلی کے بعد 55ویں، عرفات منہاس 3 درجے نیچے آکر 71ویں، محمد وسیم 4 درجے تنزلی کے بعد 85ویں اور محمد نواز 3 درجے نیچے آکر 94ویں نمبر پر آگئے۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی

ون ڈے آل راؤنڈرز کی عالمی درجہ بندی میں سلمان علی آغا 3 درجے ترقی کے بعد 189 پوائنٹس کے ساتھ 13ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی 3 درجے بہتری کے بعد 175 پوائنٹس کے ساتھ 16ویں پوزیشن پر آگئے۔

عرفات منہاس نے سب سے زیادہ 36 درجے ترقی حاصل کی اور 143 پوائنٹس کے ساتھ 33ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب نسیم شاہ 4 درجے تنزلی کے بعد 42ویں پوزیشن پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: ’اس جنگل کا شیر بابر اعظم ہے‘

ابرار احمد 2 درجے نیچے آکر 129 پوائنٹس کے ساتھ 47ویں، شاداب خان 4 درجے تنزلی کے بعد 54ویں نمبر پر آگئے، جہاں حارث رؤف بھی ان کے ساتھ مشترکہ طور پر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرونی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمہ تک آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ساف فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

بھارت انڈر 19 ایشیا کپ تو جیتا لیکن اخلاقیات ہار گیا، بھارتی کھلاڑیوں کے نازیبا اشاروں کی ویڈیو وائرل

پنجاب حکومت نے سرکاری گلف اسٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی

ویڈیو

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

عروسہ خان کا اقرارالحسن سے رشتہ مفتی عبدالقوی نے کروایا، میرا کی جلد شادی، دلہا کون؟

عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی، نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے بھی حامی ہیں، بیرسٹر علی ظفر

کالم / تجزیہ

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !