کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، چکر آنے سے گر کر زخمی ہوگئے

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ بیرک میں چہل قدمی کے دوران اچانک چکر آنے سے وہ گر پڑے، جس کے نتیجے میں ان کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کے مطابق سابق وزیر خارجہ اپنی بیرک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک چکر آنے کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر گئے۔

انہوں نے بتایا کہ گرنے کے نتیجے میں شاہ محمود قریشی کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں، جبکہ جیل حکام نے ان کے خون کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کے لیے شوکت خانم اسپتال بھجوا دیے ہیں۔

بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مشورے پر شاہ محمود قریشی کے سی ٹی اسکین اور ضروری علاج معالجے کے لیے درخواست دائر کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی واقعات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، ان کی کچھ مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے، تاہم کچھ مقدمات کا ابھی سامنا کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف پاکستانی کاروباری شخصیت محمد نعیم ڈار ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سیالکوٹ کے صدر نامزد

ضمنی الیکشن: پی پی 203 میں ن لیگ کامیاب، این اے 77 گوجرانوالہ میں بھی لیگی امیدوار کو برتری

وسط مدتی انتخابات نے ’امریکا کو تاریخ میں ایک بہت بڑا قدم پیچھے دھکیل دیا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف

چین نے گرین ٹیکنالوجی سے دنیا بدل دی، پاکستان نے بھی17 گیگاواٹ سولر پینلز منگوا لیے

سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، متعدد افراد ہلاک

ویڈیو

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ