پی آئی اے کا یکم دسمبر سے اسلام آباد اور برمنگھم کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے اپنے فضائی آپریشن میں مزید توسیع کرتے ہوئے یکم دسمبر سے اسلام آباد اور برمنگھم کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے برمنگھم کے لیے ابتدائی طور پر ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں گی، جو منگل، جمعرات اور ہفتہ کو آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ برمنگھم کے لیے براہ راست فضائی سروس کے آغاز سے برطانیہ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو سفر میں سہولت میسر آئے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ قومی ایئرلائن کے لیے ایک انتہائی اہم فضائی روٹ ہے اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید وسعت دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی کوشش ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی مجموعی تعداد بڑھا کر 23 تک پہنچائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف پاکستانی کاروباری شخصیت محمد نعیم ڈار ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سیالکوٹ کے صدر نامزد

ضمنی الیکشن: پی پی 203 میں ن لیگ کامیاب، این اے 77 گوجرانوالہ میں بھی لیگی امیدوار کو برتری

وسط مدتی انتخابات نے ’امریکا کو تاریخ میں ایک بہت بڑا قدم پیچھے دھکیل دیا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف

چین نے گرین ٹیکنالوجی سے دنیا بدل دی، پاکستان نے بھی17 گیگاواٹ سولر پینلز منگوا لیے

سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، متعدد افراد ہلاک

ویڈیو

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ