امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی مشکلات بڑھنے کا امکان ہے، جنہوں نے ری پبلکن امیدواروں کی انتخابی مہم پر 47 کروڑ ڈالر (قریباً 130 ارب پاکستانی روپے) خرچ کیے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2024 کے صدارتی انتخاب میں کامیابی کے لیے بھی 25 کروڑ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی تھی۔ رواں سال وسط مدتی انتخابات میں بھی انہوں نے ری پبلکن امیدواروں کی حمایت میں بھاری مالی وسائل استعمال کیے۔
مزید پڑھیں:امریکی وسط مدتی انتخابات، ڈیموکریٹس کا دونوں ایوانوں میں غلبہ، ٹرمپ کے پاس محض ویٹو اختیار رہ گیا
تاہم انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں کامیابی حاصل کرلی، جبکہ ٹیکساس میں بھی 30 سال سے زائد عرصے بعد ڈیموکریٹ امیدوار جینا ہینوجوسا گورنر منتخب ہوگئیں۔ اس انتخابی نتیجے کو مسک کے لیے سیاسی دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ رہنما پہلے ہی ایلون مسک کی کاروباری سلطنت اور ان کی کمپنیوں کو ملنے والے سرکاری معاہدوں اور مالی مراعات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ ان معاملات میں اسپیس ایکس اور ٹیسلا سمیت ان کے دیگر کاروباری ادارے بھی شامل ہیں۔
🚨🔥 BREAKING: ELON MUSK JUST UNLOADED A STAGGERING $446 MILLION on the 2026 midterms — and Democrats are absolutely LOSING THEIR MINDS! 😱💸
This isn’t pocket change. This is the largest individual political donation in modern American history. The world’s richest man is going ALL-IN to help Republicans hold the House and Senate. 🇺🇸
Here’s the exact breakdown: • 💰 $215 MILLION → America PAC (Musk’s own super PAC running massive voter turnout and ads) • 💰 $168 MILLION → Senate Leadership Fund (GOP’s main Senate arm) • 💰 $30 MILLION → Congressional Leadership Fund (House GOP leadership)
TOTAL: $446,000,000 🔥
Democrats and their dark-money allies (looking at you, Soros) are furious. They spent years flooding races with outside cash — now Musk is cancelling them out in real time and they’re in full meltdown mode. 😡📉
Thank you, @ElonMusk. You didn’t have to do this. But you did. 🙏
This is Patriot Mode activated. 🇺🇸🇺🇸 Now it’s on us. Get out and VOTE RED on November 3! 🗳️🔥
Share this everywhere. The left doesn’t want you to see the numbers.— CONSTITUTION X 🇺🇸 (@ConstitustionX) October 30, 2026
ڈیموکریٹس نے مسک کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (ڈوج) میں کردار، وفاقی ملازمین کی بڑے پیمانے پر برطرفیوں اور یوکرین کی فوجی سیٹلائٹ مواصلاتی سہولتوں پر عائد پابندیوں سے متعلق معاملات پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
انتخابی نتائج کے بعد اسپیس ایکس کے حصص کی قیمت میں 3.8 فیصد جبکہ ٹیسلا کے حصص میں 3.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹیکساس میں نئے ڈیٹا سینٹرز کی منظوریوں میں ممکنہ تاخیر بھی مسک کے کاروباری منصوبوں، بالخصوص مصنوعی ذہانت کے شعبے میں توسیع، کو متاثر کرسکتی ہے۔
دوسری جانب ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈیموکریٹس کی ممکنہ تحقیقات کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا کہ جو لوگ ان سے محاذ آرائی کریں گے، انہیں بھی جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ادھر امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی سے متعلق کمیٹی کے آئندہ ڈیموکریٹ چیئرمین رابرٹ گارسیا نے صدر ٹرمپ، ان کے خاندان اور انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے وکلا سے رابطہ کرلیں۔ کمیٹی کو سرکاری دستاویزات طلب کرنے اور گواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کرنے کے اختیارات حاصل ہیں۔











