سعودی عرب کے وفد کا دورہ پاکستان مکمل، سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار

دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے، وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان مکہ المکرمہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے طے پانے والے سمجھوتے پر تیزی لانے کے لیے کیا گیا۔