سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو اور عراق کی کمپنی سومو نے بھارتی ریفائنری کمپنی نایارا انرجی کو خام تیل کی فروخت بند کر دی ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے جولائی میں روسی حمایت یافتہ ریفائنر پر عائد پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔