چین نے پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی

وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ چین نے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ 2025 کو مکمل ہورہی تھی۔