مقبوضہ جموں و کشمیرکی حیثیت سے متعلق بھارت کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدام کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعظم

جموں و کشمیر کے حریت رہنمائوں کے وفد  سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے، جو 7 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر حل طلب ہے۔