بھارت سے تنازع کے بعد اسحاق ڈار اہم دورے پر چین پہنچ گئے، کن اہم امور پر بات ہوگی؟

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ چینی ہم منصب کی دعوت پر چین جارہے ہیں، دورے میں خطے کی صورتحال، عالمی سیاسی منظرنامہ اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔