بھارت سے تنازع کے بعد اسحاق ڈار اہم دورے پر چین پہنچ گئے، کن اہم امور پر بات ہوگی؟

پیر 19 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئےہیں جہاں ایئرپورٹ پر سینیئر چینی حکام اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اُن کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں 15 ماہ بعد جنگ بندی امید کی کرن ہے، اسحاق ڈار

 

بیجنگ میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم ارکان سمیت دیگر سینیئر رہنماؤں سے جامع بات چیت کریں گے، ان ملاقاتوں میں موجودہ علاقائی پیش رفت اور پاک چین تعلقات کی متعدد جہتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دونوں برادر ممالک کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کا ایک حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: کیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاملات بہتری کی طرف گامزن ہیں؟

دوسری جانب افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی 20 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے، جہاں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سہ فریقی مذاکرات کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں تینوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ، سیکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے، ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد خطے کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے جواب کے بعد چین کا دو ٹوک مؤقف، بھارت کو سفارتی محاذ پر بڑا دھچکا

اسحاق ڈار نے روانگی سے قبل رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی ہم منصب کی دعوت پر چین جارہے ہیں جس میں خطے کی صورتحال، عالمی سیاسی منظرنامہ اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے الزامات بے نقاب ہوچکے ہیں، 3 ہفتے میں عالمی سفارتی حلقے میں میرے 60 سے زیادہ رابطے ہوئے، چین سمیت پوری دنیا کو معلوم ہوچکا ہے کہ ایف 16 کے اڑنے سے لے کر 7 مئی کی رات کو 15 فوجی تنصیبات پر حملے تک کے الزامات درست نہیں تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم